لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام دیا تو بختاور بھٹو زرداری نے فورا ان کی تصحیح کر دی۔ اپنی ٹویٹ میں عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کو مردان میں پاکستان کا پہلا گرلز کیڈٹ کالج بنانے پر مبارکباد پیش کی تو بختاور بھٹو زرداری نے انہیں بتایا کہ ایسا نہیں ہے۔
Congratulations to KP govt for establishing the first ever Pak Cadet College for girls, in Mardan. pic.twitter.com/QMZGpf2IjY
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 24, 2017
پاکستان میں لڑکیوں کیلئے پہلا کیڈٹ کالج مردان نہیں نوابشاہ میں قائم کیا گیا تھا۔ اسی لیے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے فورا ہی عمران خان کو ان کی غلطی کا احساس دلایا۔
???????? The actual first all girls cadet college in #Pakistan. Don’t get me wrong, we are so happy more are following ???????? #WomenRunTheWorld https://t.co/yz9iiqOON9
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) September 24, 2017
بختاور نے وضاحت کرتے ہوئے لکھا مجھے غلط نہ سمجھیں ہمیں خوشی ہے کہ دیگر لوگ بھی ہماری پیروی کر رہے ہیں۔
???? pic.twitter.com/JnJypN017n
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) September 25, 2017
عمران خان کی ٹویٹ پر بختاور کی جوابی ٹویٹ نے سوشل میڈیا پر بھی خوب دھوم مچائی۔ ٹوئٹر صارفین نے اس حوالے سے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں