لندن :بیگم کلثوم نواز کی طبیعت مزید بگڑنے کی اطلاعات،نواز شریف آج رات لندن روانہ ہو سکتے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے جس کی اطلاع نواز شریف کو دے دی گئی ہے۔دوسری طرف یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ عدالت میں نوازشریف نے اپنی اہلیہ کی طبیعت خرابی کا بتایا تھا جس کی وجہ سے عدالت نے انہیں جانے کی اجازت دی ۔
واضح رہے کہ بیگم کلثوم نوا زگلے میں کینسر کے باعث لندن میں زیر علاج ہیں اور ان کی 3 سرجریاں ہو چکی ہیں جبکہ ان کی کیمو تھراپی ابھی شروع ہونا ہے۔