بھارتی آرمی چیف نے پھر پاکستان کو نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی دیدی

بھارتی آرمی چیف نے پھر پاکستان کو نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی دیدی

نئی دہلی: نئی دہلی میں ہونے والی ایک کتاب کی تقریب رونمائی میں بھارتی آرمی چیف کی پھر گیدڑ بھپکی۔ کہتے ہیں سرجیکل اسٹرائیک ایک پیغام تھا جو ہم دینا چاہتے تھے اور میرے خیال سے پیغام ان کو سمجھ آ گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دوسری طرف کا رویہ ٹھیک نہ ہوا تو ضرورت پڑنے پر سرجیکل اسٹرائیک دوبارہ بھی دہرا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں بھارت کی جانب سے نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ کیا گیا تھا جسے پاکستان کی جانب سے سختی سے مسترد کردیا گیا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں