لاہور: پاکستانی معروف ماڈل و اداکارہ عروہ حسین کا کہنا ہے کہ میں فلموں میں گلیمر گرل نہیں بننا چاہتی بلکہ میری خواہش ہے کہ میں بطور اداکارہ فلم انڈسٹری میں اپنی پہچان بنا سکوں،ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ نئے موضوعات پر فلمیں بنا کر ہی فلم بینوں کو سینماگھروں تک لایا جا سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم بیشک ایک بڑا میڈیم ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے ہاں اس میں بہتری لانے کی کوشش ہی نہیں کی گئیں جس کی وجہ سے فلم ٹریڈ بحران سے دوچارہوگئی فارمولا فلموں کا دورختم ہوچکا ہے اور اب جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نئے موضوعات پرفلمیں بناکر ہی فلم بینوں کو سینما گھروں تک لایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ نئے لوگ فلم میکنگ میں جس جذبے اور لگن کے ساتھ کام کر رہے ہیں اس کی وجہ سے اب ہماری فلموں کو بالی ووڈ کے مقابلے میں پسند کیا جارہا ہے۔ یہی نہیں اس سے فلم انڈسٹری کے مردہ جسم میں جان پڑ گئی ہے اور جلد ہی یہاں پر معیاری فلمیں بننے کا عمل تیزہوجائیگا۔
فلموں میں گلیمر گرل نہیں بننا چاہتی ، عروہ حسین
12:45 AM, 26 Sep, 2017