حیات آباد میں ٹشو پیپر کی فیکٹری میں مہیب آگ لگ گئی

06:36 PM, 26 Oct, 2024

پشاور:خیبرپختونخوا کے علاقے حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں لگنے والی آگ مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہونے والی آگ کو ابھی تک قابو میں نہیں لایا جا سکا، اور پچھلے چار گھنٹوں سے اس کی شدت میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یہ آگ ٹشو پیپر اور ڈائپرز کی فیکٹری میں بھڑکی ہے اور تیزی سے پھیل رہی ہے۔ آگ کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے خیبر اور چارسدہ سے اضافی ریسکیو گاڑیاں طلب کی گئی ہیں۔ پہلے سے ہی 10 فائر ویکلز اور 40 فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق، آگ پر قابو پانے میں مزید کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں، مگر فوری طور پر اسے مزید پھیلنے سے روکنے کی کوششیں جاری ہیں۔
 
 

مزیدخبریں