ملکی اور عالمی منڈیوں میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

04:53 PM, 26 Oct, 2024

کراچی:ملکی اور عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 84 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ دس گرام سونا بھی 1714 روپے کے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 43 ہزار 741 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 22 ڈالر بڑھ کر 2748 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 800 روپے فی تولہ کمی ہوئی تھی۔
 
 

مزیدخبریں