علی ظفر کا نیا گانا 'فیڈ' ریلیز، اہلیہ عائشہ فضلی  بطور ماڈل شامل

04:03 PM, 26 Oct, 2024

لاہور:مقبول گلوکار علی ظفر نے اپنا نیا گانا "فیڈ" ریلیز کیا ہے، جس میں پہلی بار ان کی اہلیہ عائشہ فضلی بطور ماڈل شامل ہوئی ہیں۔

اس گانے میں شہرت، میڈیا کے منفی اثرات، اور چیلنجز پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک سپر سٹار شوبز کی دنیا میں کس طرح مختلف مشکلات کا سامنا کرتا ہے۔

ویڈیو کے ذریعے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ فنکاروں کے اپنے افراد ان کی مشکلات کو کم کرنے میں کس طرح مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ عائشہ فضلی اپنے شوہر علی ظفر کو تنہائی کے لمحات میں حوصلہ دیتے ہوئے نظر آتی ہیں۔

علی ظفر نے "فیڈ" کی شاعری اور موسیقی خود ترتیب دی ہے، جبکہ ویڈیو کی ہدایات بھی انہوں نے خود کی ہیں۔

ریلیز کے موقع پر، علی ظفر نے کہا کہ اس گانے کے ذریعے وہ شوبز کے اثرات اور فنکاروں کی ذہنی صحت کو اجاگر کرنا چاہتے تھے، اور اپنے قریبوں کی اہمیت کو دکھانا چاہتے تھے۔

ویڈیو کے آخر میں، عائشہ فضلی اپنے جذباتی طور پر کمزور شوہر کو حوصلہ دیتی ہیں۔ "فیڈ" کو سوشل میڈیا پر بڑی پذیرائی مل رہی ہے اور صارفین نے عائشہ کی پرفارمنس کو بھی سراہا ہے۔

مزیدخبریں