غیر قانونی ڈالر خرید و فروخت کے خلاف سخت کارروائیاں

01:45 PM, 26 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی :کراچی میں ایف آئی اے نے غیر قانونی ڈالر کی خرید و فروخت کے خلاف کارروائیاں بڑھا دی ہیں۔ حال ہی میں پی ای سی ایچ ایس کے علاقے میں ایک شخص ساجد حسین کو گرفتار کیا گیا، جس کے پاس سے 13,500 امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔

حکام کے مطابق، ساجد حسین بلیک مارکیٹ میں فارن کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث تھا اور اس کے پاس کوئی لائسنس موجود نہیں تھا۔ ایف آئی اے نے اسے رنگ ہاتھوں پکڑا اور اب اس کی گرفتاری کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ کارروائی غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔

مزیدخبریں