کراچی:پاکستان اور بھارت میں معروف اداکار فواد خان جلد ہی ایکشن اور تھرلر فلموں میں نظر آنے والے ہیں۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، فواد خان کو کراچی کی مافیا، سیاست اور میڈیا انڈسٹری کے مسائل پر مبنی کرائم تھرلر فلموں میں شامل کیا گیا ہے۔
وہ ایک فلم بہائنڈ دی سین میں اہم کردار ادا کریں گے، جس کا موضوع میڈیا انڈسٹری کی سیاست، اندرونی کشمکش اور مختلف چیلنجز ہیں۔ دوسری فلم دی پرزنر 1990 کی دہائی کی کہانی بیان کرتی ہے، جو کراچی کی مافیا اور سیاسی قوت کی تلاش کے گرد گھومتی ہے۔ اس فلم میں فواد خان ایک پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گے۔
فواد خان کے ساتھ ان دونوں فلموں میں دیگر اداکاروں کے ساتھ بھارتی اداکاروں کی شمولیت کے امکانات بھی ہیں، لیکن ابھی تک کاسٹ کی تفصیلات واضح نہیں کی گئی ہیں۔