کراچی : ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوئی ہے۔ زر مبادلہ کے ذخائر میں 25 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملکی ذرمبادلہ ذخائر 25 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کم ہوگئے ہیں۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق زر مبادلہ ذخائر 20 اکتوبر تک 12 ارب 65 کروڑ ڈالر رہے.سٹیٹ بینک کے ذخائر 21 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کم ہو کر 7 ارب 49 کروڑ ڈالر رہے۔
اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 16 کروڑ ڈالر رہے۔