پی ٹی آئی کے اعلیٰ سطح وفد کی مولانا فضل الرحمن سے اہم ملاقات 

06:17 PM, 26 Oct, 2023

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے اعلیٰ سطح وفد نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔ 

پی ٹی آئی کے وفد میں سابق اسپیکر اسد قیصر ، علی محمد خان ، بیرسٹر سیف، جنید اکبر شامل ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے مولانا فضل الرحمان سے ان کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار تعزیت کی۔

پی ٹی آئی کے اسد قیصر اور علی محمد خان نے مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر انکی امامت میں نماز مغرب بھی ادا کی۔
 

مزیدخبریں