برلن : ایئر لائن کمپنی کا سی ای او کریو ممبرز کے طور پر کام کرنے لگا اور مسافروں کی تواضع کرنے لگا۔ لفتھانسا ایئر لائن کے سی ای او جینز ریٹر دوران پرواز کریو ممبرز کے طور پر کام کررہے ہیں۔ فرینکفرٹ سے ریاض کی پرواز کےد وران وہ مسافروں کی خود تواضع کرتے ہیں ۔
وہ اضافی کریو ممبر کے طو ر پر کام کرتے ہیں تاکہ کریو ممبرز کوبھی یہ احسا س ہو کہ ان کی کمپنی کا سی ای او ان کے ساتھ کام کررہا ہے اور اس کو ان کےجذبات کا احساس ہے کہ دوران پرواز ان کو کسی قسم کی مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس بارے میں سی ای او کاکہنا تھاکہ وہ عام کریو ممبرز کے طور پر اس وجہ سے کام کررہے تھے تاکہ کریو ممبرز کی مشکلات کااحساس ہو۔
سی ای او نے مزید کہا کہ پرواز میں ٹیم کی مدد کرنا "دلچسپ" اور "چیلنجنگ" بھی تھا۔ رٹر نے کہامیں اس بات سے حیران رہ گیا تھا کہ وہاں کتنا انتظام کرنا ہے، خاص طور پر اگر کچھ منصوبہ بندی کے مطابق نہیں ہوتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسافروں سے ملاقات کرنا اور ان کی ضروریات کو پورا کرنا اورہر ایک سے نمٹنا بہت دلچسپ ہوتا ہے۔