بنگلورو : آئی سی سی ورلڈ کپ کے 25 ویں میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو جیت کیلئے 157 رنز کا ہدف دیدیا۔
بنگلورو کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم 33.2 اوورز میں محض 156 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، اوپنر جونی بیرسٹو 30 اور ڈیوڈ ملان 28 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بین اسٹوکس نے 72 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 43 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں معین علی 15، جو روٹ 3، کپتان جوز بٹلر 8، لیام لیونگسٹن 1، عادل رشید 2، کرس ووکس صفر پر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کی لاہیرو کمارا نے 3، اینجیلو میتھیوز اور کسن راجیتھا نے 2، 2 جبکہ مہیش تھیکشنا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے آئی لینڈرز کے خلاف کامیابی سمیٹ کر میگا ایونٹ میں ٹیم کی امیدوں کو برقرار رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، لیام لیونگسٹن، معین علی، کرس ووکس پلئینگ الیون کا حصہ ہیں جبکہ ہیری بروک، اٹکنسن، ریس ٹوپلی کو آرام کروایا گیا ہے۔
اس موقع پر سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ میچ میں کامیابی کے ساتھ جیت تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔