نوازشریف کیخلاف ریفرنس سپریم کورٹ کے حکم پر دائر کیا، اب ان کی درخواست پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں: نیب پراسیکیوٹر

04:03 PM, 26 Oct, 2023

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں حفاظتی ضمانت، سزا کیخلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر  نے کہا کہ ہمیں نواز شریف کی درخواست پر اعتراض نہیں۔ 

نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں حفاظتی ضمانت، سزا کیخلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل خصوصی بینچ نے  کی۔ 

سابق وزیر اعظم نواز شریف، سابق وزیر اعظم شہباز شریف دیگر لیگی رہنماؤں کیساتھ کمرہ عدالت میں موجود رہے۔  پراسیکیوٹر جنرل نیب احتشام قادر شاہ، نواز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ، امجد پرویز  بھی موجود تھے۔

پراسیکیوٹر جنرل نیب کا کہنا تھا کہ ریفرنس واپس لینے کی گنجائش صرف اس صورت میں ہے جب فیصلہ نا سنایا گیا ہو ۔ اپیلیں بحال کرنے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ یہ نواز شریف کا قانونی حق ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اگر عدالت اپیلیں بحال کرتی ہے تو ہم میرٹ پر دلائل دیں گے  اگر اپیلوں کو بحال کرنیگے تو پھر میرٹ پر دلائل سن کر فیصلہ کرنا ہوگا۔اس اسٹیج پر ریفرنسز واپس نہیں لیے جاسکتے۔ ایون فلیڈ اور العزیزیہ ریفرنس اس وقت اپیل کی اسٹیج پر ہیں۔ 

پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نہ صرف کیس دائر کرنے کا کہا بلکہ جے آئی ٹی بھی تشکیل دی۔  ایون فلیڈ کیس سپریم کورٹ کی روشنی میں دائر کیا گیا۔ 

مزیدخبریں