اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو پر سخت ردعمل دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے قیاس آرائیوں کی تردید کرتے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کے فوراَ بعد (30 نومبر کے بعد)انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔