سابق صدر پر بھاری جرمانہ عائد

08:29 AM, 26 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

نیو یارک: نیویارک کی مقامی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سول فراڈ مقدمے میں عدالت کے باہر کیے گئے تبصرے پر د س ہزار ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق جرمانہ جج  آرتھر اینگورون (Arthur Engoron ) نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سول فراڈ کیس میں عدالتی عملے پر تنقید کرنے پر عائد کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر نے تین ہفتے قبل جزوی گیگ آرڈر کی خلاف ورزی کی تھی، گیگ آرڈر 3 اکتوبر کو ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جج اینگورون کے پرنسپل لا کلرک کی توہین کرنے پر جاری کیا گیا تھا۔


امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایک ہفتے کے دوران دوسرا موقع ہے جب سابق امریکی صدر کو ان کے عدالت سے باہر کے تبصروں پر سزا سنائی گئی ہے۔

مزیدخبریں