واشنگٹن : امریکہ کے دارالحکومت میں مختلف اقسام کی ہیلز اورعجیب و غریب ملبوسات پہننے افراد نے دوڑ میں حصہ لیا، انوکھی ریس میں درجنوں لوگوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کے دارلحکومت واشنگٹن میں ہیل ریس ہوئی ، ریمپ پر اونچی ہیلز پہن کر واک کرنا یقیناً آسان ہوگا تاہم ان ہیلز کو پہن کر اونچی نیچی سڑکوں پر دوڑنا بہت مشکل کام ہے ۔لیکن امریکی خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں نے بھی یہ مشکل کام باآسانی کردکھا یا ۔
اس منفرد ہیل ریس میں حصہ لینے والے افراد نے الگ الگ سٹائل کی ہیلز کے ساتھ عجیب و غریب ملبوسات بھی پہن رکھے تھے ۔یہ ہیل ریس مشہور تہوار ہیلووین کی آمد کاپتہ دیتی ہے۔