پاکستان ہمارے لئے سخت حریف ثابت ہو گا: کریگ ایروین

03:38 PM, 26 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

پرتھ: زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان کریگ ایروین نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے لئے سخت حریف ثابت ہو گا تاہم گرین شرٹس کے چیلنج کیلئے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پرتھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کریگ ایروین نے کہا کہ یہاں ابتدائی چھ اوورز کافی اہم ہیں اور پاکستان کے پاس نئے گیند کے بہترین باؤلرز ہیں جو دنیا کی کسی بھی بیٹنگ لائن کو پریشان کر سکتے ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی اوورز میں ڈبلز لینے اور مڈل اوورز میں باؤنڈریز لگانے کی کوشش کریں گے، حارث رؤف بہت ہی زبردست باؤلر ہیں اور ان کے خلاف سٹرائیک روٹیٹ کرتے رہنا ضروری ہے۔ 
کریگ ایروین نے امید ظاہر کی کہ سکندر رضا گزشتہ میچز کی طرح پاکستان کے خلاف میچ میں بھی اپنی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور عمدہ کھیل پیش کریں گے۔ 
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں کل پاکستان اور زمبابوے کا میچ پرتھ میں شیڈول ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے شروع ہو گا۔

مزیدخبریں