عمران خان کا شارٹ مارچ جی ٹی روڈ سے شروع اور جی ٹی روڈ پر ہی ختم ہوگا: شیری رحمان

عمران خان کا شارٹ مارچ جی ٹی روڈ سے شروع اور جی ٹی روڈ پر ہی ختم ہوگا: شیری رحمان

اسلام آباد: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا شارٹ مارچ جی ٹی روڈ سے شروع اور جی ٹی روڈ پر ہی ختم ہوگا ۔

اپنی ٹویٹ میں شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان نے لانگ مارچ نہیں لاہور سے اسلام آباد شارٹ مارچ کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران بچاؤ تحریک اتنی مقبول ہے تو پی پی کی طرح کراچی سے اسلام آباد مارچ کریں ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چیلنج کیا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی جیسا لانگ مارچ نہیں کرسکتے ۔ عمران خان جانتے ہیں لوگ ان کی انتشار کی سیاست کا حصہ نہیں بننا چاہتے ۔ 25 مئی اور 21 اکتوبر کو لوگوں نے باہر نہ نکل کر تحریک انتشار کی کال مسترد کی ۔ اس بار بھی عمران خان کو ناکامی ہوگی ۔

واضح رہے کہ عمران خان نے جمعہ کو لاہور سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے پریس کانفرنس میں کہا ، ہمارے قافلے لاہور لبرٹی چوک سے بذریعہ جی ٹی روڈ اسلام آباد پہنچیں گے ۔ حالات کی سنگینی کے باوجود احتجاج کرنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز ، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان نے ہمارے خلاف مارچ کیے اسلیے ہمیں بھی نہ روکا جائے ۔

مصنف کے بارے میں