ایشیائی ترقیاتی بینک نے ڈیڑھ ارب ڈالر پاکستان کو منتقل کر دیئے

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ڈیڑھ ارب ڈالر پاکستان کو منتقل کر دیئے

کراچی: معاہدہ طے ہونے کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک نے ڈیڑھ ارب ڈالر پاکستان کو منتقل کر دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر منتقل ہوئے ہیں ۔

اس حوالے سے حکام نے بتایا کہ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدہ رواں ہفتے ہوا تھا ۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ رقم منتقلی کے بعد پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر سے زیادہ ہو گئے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں