پاکستان نے نیوزی لینڈ سے بدلہ لے لیا

10:00 PM, 26 Oct, 2021

شارجہ : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 19 ویں میچ میں  پاکستان نے نیوزی لینڈ  کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔شاندار باؤلنگ پر حارث رؤف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ 

قبل ازیں شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں وکٹوں کے نقصان پر 134رنز بنائے  تھے ۔پاکستان نے ہدف 19 ویں اوور میں پورا کرلیا۔ 

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے بلے باز پہلے ہی مشکلات کا شکار رہے اور وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں۔ بابر اعظم 9 ، محمد حفیظ ،عماد وسیم اور فخر زمان 11،11 جبکہ محمد رضوان 33 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔شعیب ملک اور آصف علی نے پاکستان کے ہاتھ سے جاتے میچ کو سنبھالا۔آصف علی نے 12 گیندوں پر 27 اور شعیب ملک نے 20 گیندوں پر 27 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ 

قبل ازیں نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے ،  ڈیرل مچل اور ڈیون کونوے 27،27 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے  22 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد حفیظ ،عماد وسیم  اور شاہین شاہ نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 37 رنز پر گری جب حارث رؤف کی گیند پر مارٹن گپٹل 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔ 54رنز پر نیوزی لینڈ کے بیٹسمین ڈیرل مچل بھی عماد وسیم کی گیند پر 27 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 56 رنز پر گری ،جیمز نیشم محمد حفیظ کی گیند پر صرف 1 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 90 رنز پر گری ، کپتان ولیم سن حسن علی کی ڈائریکٹ تھرو کا شکار ہوئے،وہ 25 رنز بنا سکے۔ 

نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے اورگلین فلپس17ویں اوور میں حارث رؤف کا شکار بنے۔ اس کے علاوہ ٹم سائفرٹ 8 رنز بنا کر شاہین شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

مزیدخبریں