پاکستان ،ایران خطے میں امن ، استحکام اور خوشحالی چاہتے ہیں:شاہ محمود قریشی

09:51 PM, 26 Oct, 2021

تہران :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران خطے میں امن استحکام اور خوشحالی چاہتے ہیں کیونکہ دونوں کے مفادات مشترک ہیں ۔

تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ایران کے مفادات مشترک ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دونوں ممالک خطے میں امن ، استحکام اورخوشحالی چاہتے ہیں اور دونوں کو اہم کردارادا کرنے کا احساس ہے ۔انہوں نے کہاکہ تاریخ ہمیں یاد رکھے گی کیونکہ افغانستان ایک آزمائشی وقت سے گزررہا ہے اورافغانستان کے عوام کو امن کی اشد ضرورت ہے ۔

مزیدخبریں