تہران :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران خطے میں امن استحکام اور خوشحالی چاہتے ہیں کیونکہ دونوں کے مفادات مشترک ہیں ۔
Good to be in #Iran for second Ministerial meeting of neighbouring countries of Afghanistan. Met FM @Amirabdolahian & discussed urgent need to provide humanitarian assistance to Afghanistan to stabilise eco situation. Bilaterally, we are committed to enhanced ties in all areas. pic.twitter.com/wHAhJHHqw1
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) October 26, 2021
تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ایران کے مفادات مشترک ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دونوں ممالک خطے میں امن ، استحکام اورخوشحالی چاہتے ہیں اور دونوں کو اہم کردارادا کرنے کا احساس ہے ۔انہوں نے کہاکہ تاریخ ہمیں یاد رکھے گی کیونکہ افغانستان ایک آزمائشی وقت سے گزررہا ہے اورافغانستان کے عوام کو امن کی اشد ضرورت ہے ۔