نیوزی لینڈ کا پاکستان کو فتح کے لیے 135رنز کا ہدف

08:42 PM, 26 Oct, 2021

شارجہ : ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو فتح کے لیے 135رنز کا ہدف دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 134رنز بنا سکی۔ 

شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 134رنز بنائے ۔ 

پاکستان کی طرف سے حارث رؤف نے چار، شاہین شاہ آفریدی،  محمد حفیظ اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 

مزیدخبریں