پاکستان ریلوے نے تمام ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا

06:20 PM, 26 Oct, 2021

اسلام آباد: غریبوں کی سواری ٹرین کا سفر بھی مہنگا ہو گیا پاکستان ریلوے نے تمام ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا۔

مسافر ٹرینوں کا کرایہ 10 فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ فریٹ ٹرینوں کا کرایہ 5 فیصد بڑھایا جائے گا۔ ریلوے ترجمان کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافرٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ یکم نومبر اورفریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ 5 نومبر سے ہو گا۔

ترجمان کے مطابق ٹرینوں کے کرایے بڑھانے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اور اس کمیٹی نے 15 فیصد کرایے بڑھانے کی تجویز دی تھی تاہم وزارت ریلوے نے مسافروں پر معاشی بوجھ کم کرنے کے لیے کم کرایہ بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان ریلوے نے کہا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے باعث کرائیوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے چیف ایگزیکٹو ریلوے نے کرایوں میں اضافہ سے متعلق سمری وزارت ریلوے کو بھجوائی تھی

مزیدخبریں