بڑھتی مہنگائی کے بعد عوام کیلئے ایک اور بُری خبر 

06:13 PM, 26 Oct, 2021

لاہور :بڑھتی مہنگائی کے بعد جہاںآئے روز پٹرول، بجلی ،گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں حکومت نے ریلوے کے کرایوں میں بھی اضافے کا اعلان کر دیا ہے ۔

ترجمان ریلوے کے مطابق مسافر ٹرینوں کے کرائے میں 10 ،فریٹ ٹرینوں کا 5 فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق 5 نومبر سے ہو گا ۔

ترجمان ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے کے کرایوں میں اضافے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جنہوں نے 15 فیصد کرائے بڑھانے کی تجویز دی تھی لیکن حکومت نے عوام کی سہولت کو دیکھتے ہوئے اضافی بوجھ کرایوں کی مد میں نہیں ڈالا۔

مزیدخبریں