وزارت خارجہ میں تبادلے، سعودی سفیر بلال اکبر کو ہٹانے کا فیصلہ 

05:20 PM, 26 Oct, 2021

اسلام آباد : وزارت خارجہ میں بڑے پیمانے پر تقرریوں اور تبادلوں کا امکان  ہے ۔ سیکرٹری خارجہ سیمت امریکا اور سعودی عرب میں سفیروں کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

نیو نیوز کے مطابق وزارت خارجہ میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے ان کی جگہ چین مین پاکستان کے سفیر معین الحق کو سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داریاں دیے جانے کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بھی کیریئر ڈپلومیٹ کی تقرری کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ سعودی عرب میں پاکستان کے موجودہ سفیر بلال اکبر کو جلد وطن واپس بلایا جائے گا۔ ان کی جگہ سینئر سفارتکار خرم راٹھور کی سعودی عرب میں بطور سفیرتقرری کا امکان ہے۔

خرم راٹھور اس وقت کینیڈا میں بطور پاکستانی ہائی کمشنر ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں۔خرم راٹھور نے چند ہفتے قبل ہی کینیڈا میں سفارتی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ 

ذرائع کے مطابق خرم راٹھور وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر وہاں موجود تھے جہاں سے ان کا کل پاکستان پہنچنے کا امکان یے۔ذرائع کے مطابق امریکہ میں بھی پاکستان کے سفیر کی تبدیل کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔

مزیدخبریں