اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید بھی شریک ہیں ۔
نیو نیوز کے مطابق ملاقات میں امن و امان سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ تحریک لبیک کے احتجاج سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا اور ان سے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔