پاکستان، نیوزی لینڈ میچ سے قبل سوشل میڈیا پر رمیز راجہ کے بیان کی دھوم

03:57 PM, 26 Oct, 2021

لاہور: کوئی رعایت نہیں برتیں گے ، پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ پر اپنا غصہ نکالے ، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کچھ دن پرانا بیان دوبارہ شہ سرخیوں میں آگیا ۔

گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ نے سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر دورہ پاکستان ختم کر دیا تھا جس پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بیان دیا تھا کہ پہلے پاکستان کا پہلا ہدف بھارت تھا اب نیوزی لینڈ اور انگلینڈ بھی نشانے پر ہیں ۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان دوسرا میچ آج نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا ، گرین شرٹس نے پہلے میچ میں بھارت کو شکست دی تھی ۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شارجہ میں ہونے والا میچ شام سات بجے شروع ہوگا ، ممکنہ طور پر پاکستان ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ۔ پاکستان نے پہلا میچ بھارت کے خلاف کھیلا ، جس میں اسے دس وکٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی ۔

مزیدخبریں