بھارتی چینل نے پاکستان کی فتح کا اعتراف کرلیا ، " موقع موقع " اشتہار کی نئی ویڈیو جاری

02:34 PM, 26 Oct, 2021

نئی دہلی : بھارتی سپورٹس چینل نے ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی فتح کا اعتراف کرلیا ۔ موقع موقع کی نئی ویڈیو جاری کردی گئی  ۔

تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی اسپورٹس چینل ’اسٹار اسپورٹس‘ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچ میں پاکستانی جیت کا اعتراف کرتے ہوئے مشہور اشتہار ’موقع موقع‘ کی نئی ویڈیو جاری کردی۔ 

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک پاکستانی مداح جیت کے بعد خوشی سے پٹاخے پھوڑتا ہے ۔

یاد رہے کہ پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 24 اکتوبر کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اس سے قبل پاکستان کی تاریخی کامیابی کے بعد جہاں بھارتی لوگ اپنی ٹیم پر تنقید کرتے دکھائی دے رہے ہیں، وہیں ماضی میں پاکستان پر طنز کرنے والے لوگ بھی معافیاں مانگتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ماضی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم پر طنز کرتے ہوئے اشتہار بنانے والے ٹی وی چینل ’اسٹار اسپورٹس‘ نے پاکستانی ٹیم کے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے معروف اشتہار ’موقع موقع‘ کی نئی ویڈیو بھی جاری کردی۔

نئی ویڈیو میں پاکستانی مداح کو قومی ٹیم کی جیت کے بعد پٹاخے پھوڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے  ’موقع موقع‘ کے جاری کیے گئے اشتہارات میں ہر مرتبہ پاکستانی مداح کو پٹاخے خریدتے ہوئے دکھایا گیا تھا مگر قومی ٹیم کی ہر مرتبہ شکست کی وجہ سے انہیں پٹاخے پھوڑنے کا موقع نہیں ملتا، جس کی وجہ سے ہی مذکورہ اشتہار کو ’موقع موقع‘ کے گانے پر بنایا گیا تھا۔

دوسری جانب 2015 میں پہلے ’موقع موقع‘ کے اشتہار کے بول لکھنے والے لکھاری مصطفیٰ رنگوالا نے بھی پاکستانی جیت کے بعد کہا ہے کہ انہوں نے مذکورہ اشتہار کے بول کسی پر طنز کرنے کے لیے نہیں لکھے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جنوری 2015 میں اسپورٹس چینل کی فرمائش پر گانے کے بول لکھے جو کھیل میں جیت کا جشن منانے کے جذبات کو پیش کرتے ہیں لیکن گزرتے وقت کے ساتھ وہ بول طنز اور تنقید میں بدل گئے۔

مزیدخبریں