ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو سپورٹ کرنے کے جرم میں مسلمان خاتون نوکری سے فارغ

ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو سپورٹ کرنے کے جرم میں مسلمان خاتون نوکری سے فارغ

نئی دہلی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر  ہندو آؤٹ آف کنٹرول ہیں ، مسلمان خاتون ٹیچر کو پاکستان کی جیت کا سٹیٹس لگانے پر نوکری سے ہی نکال دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں پرائیویٹ سکول میں ملازم مسلمان خاتون ٹیچر نفیسہ عطاری نے اپنےموبائل میں واٹس ایپ سٹیٹس میں پاکستان کی جیت کی تصویر لگادی ۔ خاتون ٹیچر نےپاکستان کی فتح کے موقع پر لی گئی تصاویر سکول فیلوز اور دیگر جاننے والوں کو شیئر بھی کیں ۔

سکول ٹیچر کے واٹس ایپ سٹیٹس کو ایک طالبعلم کے والدین نے دیکھ کر ان سے پوچھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ  میں آپ نے کس کو سپورٹ کیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کی ٹیم کو سپورٹ کیا اور میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی فتح پر خوش ہوں ۔ طالبعلم کے والدین نے یہ ساری بات سکول انتظامیہ کو بتادی ۔

پرائیویٹ سکول کی ہندو انتظامیہ نے مسلم خاتون کو بلا کر نوکری سے فارغ کردیا ۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد بھارت بھر میں ہندو اشتعال میں ہیں اور اس شکست کو ابھی تک تسلیم نہیں کرپارہے ۔

پاکستان کی جیت میں خوشی منانے پر مسلمانوں کو انتہا پسند ہندو عتاب کا نشانہ بنارہے ہیں ۔بھارت کے کئی شہروں میں مسلمانوں کو پاکستان کی فتح منانے پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے ۔