عمران خان کی چینی کمیونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریب پر صدر شی کو مبارکباد

11:24 AM, 26 Oct, 2021

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ، وزیر اعظم کا چینی کمیونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریب پر صدر شی کو مبارکباد ۔

تفصیلات کے مطابق ، وزیر اعظم عمران خان نے 4 دہائیوں میں چین میں غربت کے خاتمے اور اصلاحات کو سراہا ۔ دونوں رہنماؤں کی سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ پر ایک دوسرے کو مبارکباد ، گفتگو میں دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا ۔

اس کے علاوہ دونوں رہنماوں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی غور کیا ۔

واضح رہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان شروع سے اچھے تعلقات قائم رہے ہیں لیکن سی پیک منصوبے نے اس دوستی کو مزید مضبوط کر دیا ہے ۔ چین نے نہ صرف کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے بلکہ دیگر معاملات میں بھی پاکستان کی مدد کی ہے ۔

مزیدخبریں