نیو دہلی: پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کو عبرتناک شکست کے بعد بھارت میں سوشل میڈیا صارفین محمد شامی کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔ اس صورتحال میں بھارت میں بھگوان کا درجہ پانے والے لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے ٹیم انڈیا اور محمد شامی کی حمایت کا اعلان کرکے تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیدیا ۔
اپنی ٹویٹ میں سچن نے کہا کہ جب ہم انڈیا کی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں تو اس کی نمائندگی کرنے والا ہر کھلاڑی اس میں شامل ہوتا ہے ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ محمد شامی بہت باصلاحیت اور ورلڈ کلاس باولر ہیں ۔ گزشتہ روز اُن کے ساتھ وج ہوا وہ کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ ہو سکتا ہے ۔ میں بھارتی ٹیم اور محمد شامی کی حمایت کرتا ہوں ۔
When we support #TeamIndia, we support every person who represents Team India. @MdShami11 is a committed, world-class bowler. He had an off day like any other sportsperson can have.
— Sachin Tendulkar (@sachin_rt) October 25, 2021
I stand behind Shami & Team India.
خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر انڈین عوام بپھری ہوئی ہے۔ بعض عناصر اپنی جہالت میں اس قدر آگے بڑھ چکے ہیں کہ وہ محمد شامی کو ‘غدار’ جیسے القابات سے نواز رہے ہیں۔
محمد شامی کو غدار قرا ردینے کیلئے سوشل میڈیا پر باقاعدہ مہم چلائی گئی ۔ ٹویٹر اور انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارمز پر جیاں محمد شامی پر شدید تنقید کی گئی وہیں بہت سے صارفین ان کی حمایت میں سامنے بھی آئے۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ یورو 2020ء کے بعد جب انگلینڈ کے سیاہ فام کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا تو آج محمد شامی کو پاکستان سے ہارنے پر گالی دی جا رہی ہے۔ یہ بھارت کے ہندو کھلاڑیوں کے اپنے مسلمان ساتھی کے لیے کھڑے ہونے کا وقت ہے۔‘
صحافی رعنا ایوب نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ محمد شامی کیخلاف اسلام سے منافرت کی بنیاد پر نفرت اور اس کی حب الوطنی اور ملک سے اس کی وابستگی پر شکوک وشبہات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ اگر یہ اور انڈین اقلیتوں کے خلاف ریاست کی وجہ سے نفرت کو فروغ دینا نہیں ہے تو پھر مجھے نہیں معلوم کہ یہ کیا ہے؟
Mohammad #Shami we are all with you.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) October 25, 2021
These people are filled with hate because nobody gives them any love. Forgive them.
دوسری جانب کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد شامی ہم سب آپ کیساتھ ہیں۔ یہ لوگ نفرت سے بھرے ہوئے ہیں کیونکہ انھیں کبھی پیار نہیں ملا، انھیں معاف کر دیں۔
یہ بات ذہن میں رہے کہ بھارتی عوام نے ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کو بھگوان کا درجہ دے رکھا ہے۔ ان کے قدم کو چھونا شائقین اپنے لیے خوش نصیبی سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کرکٹ اگر دھرم ہے تو سچن ہمارا بھگوان ہے‘ ۔