یورپین اوپن ٹینس  ٹورنامنٹ کا ٹائٹل یوگو ہمبرٹ نے جیت لیا

12:53 PM, 26 Oct, 2020

برسلز:فرانس کے  ٹینس سٹار یوگو ہمبرٹ نے   یورپین  اوپن ٹینس ٹورنامنٹ  جیت لیا۔ انہوں نے مینز سنگلز فائنل میچ میں آسٹریلیا کے ٹینس سٹار  اور ایونٹ کے ایٹتھ سیڈ ڈ ایلیکس ڈی مینار کو اپ سیٹ شکست دیکر دوسرا اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

  بیلجیئم میں اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز  فائنل میچ  میں فرنچ ٹینس سٹار یوگو ہمبرٹ کا مقابلہ آسٹریلوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ایٹتھ سیڈڈ ایلیکس ڈی مینار سے تھا، دونوں کھلاڑیوں نے میں زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا تاہم  فرانسیسی کھلاڑی یوگو ہمبرٹ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف آسٹریلوی کھلاڑی کو اپ سیٹ شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 

یوگو ہمبرٹ کی فتح کا سکور 1-6اور  6-7(4-7) تھا۔ یہ فرنچ ٹینس سٹار کادوسرا اے ٹی پی ٹائٹل ہے جو انہوں نے اپنے نام کیا۔


دوسری جانب آسٹریلیا کے ٹینس کھلاڑی مائیکل وینس اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان پیرزپر مشتمل سیکنڈ سیڈ جوڑی نے یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ  جیت لیا۔ فاتح جوڑی نے  مینز ڈبلز  فائنل میں بھارت کے روہن بھوپنا اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار میٹو میڈلکوپ کو شکست دیکر رواں سال کا تیسرا اے ٹی پی ٹائٹل اپنے  نام کرلیا۔

 بیلجیئم میں  اے ٹی پی  ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز   فائنل میچ میں آسٹریلیا کے ٹینس کھلاڑی مائیکل وینس اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان پیرزپر مشتمل  سیکنڈ سیڈ جوڑی نے  عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے    حریف  بھارت کے روہن بھوپنا اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار میٹو میڈلکوپ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر ٹورنامنٹ  جیت لیا۔

  آسٹریلیا کے ٹینس کھلاڑی مائیکل وینس اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان پیرزپر مشتمل سیکنڈ سیڈ جوڑی کی فتح کا سکور 3-6  اور 4-6 تھا۔

مزیدخبریں