مذاکرات فضل الرحمن ،پیپلزپارٹی ،اے این پی سے ہو سکتے ہیں لیکن ن لیگ سے نہیں :شیخ رشید 

11:06 PM, 26 Oct, 2020

راولپنڈی :وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بڑی خبر دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مولانا فضل الرحمن سے بات چیت تو ہو سکتی ہے لیکن ن لیگ سے کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے ،عمران خان نےواضح کر دیا ہے کہ مشاورت تو ہوسکتی ہے لیکن کیسز پر بات نہیں ہو گی ،مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے ۔

شیخ رشید نے کہا نواز شریف کی تقریروں کے بعد ن لیگ کی سیاست سے مایوس ہو چکا ہوں ،باتیں صرف وہی لوگ کر رہے ہیں جو نیب کے کیسز میں مطلوب ہیں ،اپوزیشن کو خطرہ کسی اور سے نہیں نواز شریف سے ہے ،انہوں نے کہا میں جس شہر میں رہتا ہوں وہاں کے لوگوں کی سوچ بن گئی ہے کہ اپوزیشن کاایجنڈا ملک مخالف ہے ،مذاکرات فضل الرحمن ،پیپلزپارٹی ،اے این پی سے ہو سکتے ہیں لیکن ن لیگ سے نہیں ہو سکتے ، ن لیگ کی سیاست اب ختم ہو چکی ہے۔

گزشتہ روز شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ‏نواز شریف باہر بیٹھ کر مریم نواز کے زریعے ملک میں انتشار پھیلا رہا ہے‘ فساد کی جڑ اگر نواز شریف ہے تو فساد کا زریعہ مریم نوازہے ۔انہوں نے کہاکہ ‏جب پارلیمنٹ میں بیٹھ کر کرپشن اور لوٹ مار کرنے والے پارلیمنٹ سے نکل کر خود سڑکوں پہ دھکے کھانے لگیں تو سمجھ لینا چاہیے اپنے زوال کو پہنچنے والے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا آل شریف کا زوال یہی ہے کہ اب اسمبلی سے نکل کر سڑکوں پہ این آر او مانگ رہے ہیں۔

مزیدخبریں