اسلام آباد :فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے عمران خان کو کیا بھیجنا ہے یہ سب بہت جلد خود گھر چلے جائینگے ،جلسوں میں عوام کے نہ آنے سے اپوزیشن کی صفوں میں مایوسی پیدا ہو رہی ہے ،اسی مایوسی کی وجہ سے پیپلزپارٹی ،مولانا اور مسلم لیگ میں دوریاں پیدا ہو رہی ہیں ۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمن ،مریم نواز اور بلاول بھٹو عوام کےسامنے ایکسپوز ہو رہے ہیں ،پی ڈی ایم کے شروع میں ہی پھوٹ پڑ چکی ہے ،جس طرح اپوزیشن کی تحریک چل رہی ہے وہ طویل عرصے تک زندہ نہیں رہے گی ۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک وزیر اعظم عمران خان کو گھر بھیجنے کی کامیاب نہیں ہو گی ،جیسے جیسے ان کا بیانیہ کمزور ہو گا ان کے اختلافات بڑھتے جائینگے ،فواد چوہدری نے پیش گوئی کی کہ 15 جنوری تک نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد تحریک مکمل طور پر ختم ہوجائے گی۔