انقرہ:مصر کی پولیس نے ایک57سالہ بھکاری خاتون کو گرفتار کیا ہے اور تفتیش سے معلوم ہوا کہ وہ 30لاکھ مصری پاونڈز (تقریبا 30 کروڑ پاکستانی)اور 5رہائشی عمارتوں کی مالک ہے۔
تفصیلات کے مطابق جعل ساز بھکارن کا بھانڈا اس وقت پھوٹا جب وہ اپنا کام ختم کرکے وہیل سے چیئر سے اتر کر پیدل گھر کے لیے روانہ ہونے لگی۔پولیس نے یہ منظردیکھ لیا اور اسے گھر سے حراست میں لے لیا۔ خاتون کٹی ہوئی ٹانگ کا بہانا بنا کر وہیل چیئر پر ملک کے مختلف علاقوں میں بھی مانگتی تھی۔تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ خاتون کو کسی قسم کی بیماری نہیں اور اس نے بھیک مانگ مانگ کر اثاثے بنالیے ہیں۔
اس کے بینک اکاونٹس میں 30 لاکھ مصری پاونڈز ہیں اور وہ مختلف علاقوں میں موجود 5رہائشی عمارتوں کی مالک ہے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد ملزمہ کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔اس سے قبل لبنان میں بھی ارب پتی بھکاری عورت کو گرفتار کیا گیا تھا۔ لبنان کی سڑکوں پر بھیک مانگنے والی خاتون کے بنک اکائونٹ میں سوا ارب لبنانی پانڈ موجود ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔
خاتون ہسپتال کے باہر بھیک مانگتی تھی۔ پاکستانی کرنسی میں یہ رقم 13کروڑ روپے بنتی ہے۔دبئی کی ایک مسجد کے قریب بھی ایک خاتون کو بھیک مانگتے پایا گیا جو اپنی لینڈ کروزر سے تھوڑی پہلے ہی اتری تھی۔