صبا قمر شعیب اختر کی گرل فرینڈ بن گئیں

06:31 PM, 26 Oct, 2020

لاہور: پاکستانی سٹار کرکٹر شعیب اختر کی زندگی کی کہانی پر ایک فلم بننے جا رہی ہے جس میں مرکزی کردار کیلئے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار و اداکار علی ظفر کو کاسٹ کیا جا چکا ہے۔


تفصیلات کے مطابق اس فلم کی ہدایتکاری فراز قیصر دے دیں ٗ فلم کی 60 فیصد عکسبندی پاکستان میں جبکہ 40 فیصد عکس بندی بیرون ملک کی جائیگی ۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کا نام ’’کملی‘‘ رکھا گیا ہے اور اس میں مرکزی کردار اداکارہ صبا قمر ادا کریں گے اور اس فلم میں وہ ہیروئن کا کردار ادا کریں گی جبکہ ہیرو کے کردار کیلئے علی ظفر کو کاسٹ کیا جا چکا ہے جبکہ ایک اور اہم کردار کیلئے فلم میں اداکار و گلوکار ولی حامد علی کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔


شوبز کے حلقوں میں بہت عرصے سے یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ سٹار کرکٹر شعیب اختر کی زندگی پر فلم بنائی جائیگی ۔ انڈین فلم انڈسٹری سے بھی چند سالوں سے ایسی خبریں آرہی تھیں مگر حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد ایسے تمام امکانات دم توڑ دئیے۔ اب کافی عرصے کے بعد اس فلم کا اعلان کیا گیا ہے اور فلمی حلقوں کا ماننا ہے کہ اگر اس فلم پر تھوڑی سی محنت کی گئی تو شعیب اختر کی زندگی جتنی حیران کن گزری ہے یہ ایک شہرہ آفاق فلم ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں