گلگت بلتستان کو جمہوری، آئینی، انسانی حقوق دلوائیں گے، بلاول بھٹو

Pakistan, ppp, Bilawal Bhutto Zardari, GB Eelection,Gilgit Baltistan
کیپشن: Pakistan, ppp, Bilawal Bhutto Zardari, GB Eelection,Gilgit Baltistan

کھرمنگ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایف سی آر کا خاتمہ کیا اور پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کے لوگوں کو الیکشن لڑنے اور ووٹ ڈالنے کا موقع دیا جبکہ پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کو شناخت دلائی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو جمہوری، آئینی، انسانی حقوق دلوائیں گے اور یہ صرف الیکشن نہیں گلگت بلتستان کا مستقبل ہے۔ پورے ملک میں آٹے کا بحران ہے اور ہم سب جمہوری حقوق کا مطالبہ کرتے ہیں۔

watch

خطاب کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی حکومت نے معاشی بحران کے باوجود عوام کو ریلیف دیا جبکہ پیپلز پارٹی نے تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا تھا اور ہماری حکومت نے پنشن میں 150 فیصد اضافہ کیا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا اس وقت سندھ میں عوامی حکومت ہے کیونکہ صرف سندھ حکومت نے ہی تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کیا اور کسی صوبے میں تنخواہ اور پنشن میں اضافہ خاطر خواہ اضافہ نہیں کیا گیا۔ 

انہوں ںے گلگت بلتستان کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے الیکشن کے دن تیر کے نشان پر مہر لگانا ہے کیونکہ یہ اقتدار کی لڑائی نہیں ہے بلکہ آپ کے مستقبل کا سوال ہے کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی انسانی حقوق کی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ جگہ جگہ استقبال کیا گیا جس کو زندگی بھر نہیں بھول سکتا۔ آج ہم ایٹمی طاقت ہیں تو اس کااعلان بھٹو نے انہی پہاڑوں پر کیا تھا اور جمہوری جدوجہد میں کھرمنگ کے نوجوانوں کا خون شامل ہے۔