عورت کو گھورنے میں مغربی مرد پاکستانیوں پر بازی لے گئے

05:19 PM, 26 Oct, 2020



میامی :پاکستان کی سڑکوں پر جب بھی خواتین کو گھورا جاتا ہے تو کچھ لوگ یہ مثال دیتے ہیں کہ مغرب میں اگر عورت بغیر کپڑوں کے بھی سڑکوں پر آجائے تو اسے کوئی گھورتا نہیں ہے لیکن اب یہ مثال قطعاً غلط ثابت ہو گئی ہے۔ وہاں کے مرد بھی عورت کو ایسے ہی گھورتے ہیں جیسے پاکستان میں گھورا جاتا ہے ۔ ہاں  ! فرق صرف یہ ہے کہ پاکستانی مرد دھڑلے سے انہیں دیکھتے ہیں جبکہ مغربی مرد عورت کے گزر جانے کے بعد ایسا کرتے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق ایک امریکی  ماڈل نے اپنی جینز کی پچھلی جیب میں موبائل رکھا اور ریکارڈنگ شروع کر دی تاکہ وہ اس بات کا اندازہ لگا سکیں کہ برطانیہ کی عوام انہیں چلتے ہوئے دیکھ کر کیا ردعمل دیتے ہیں اور ردعمل دیکھ کر ترقی پذیر ممالک کے باشندے خاص طور پر حیران رہ جائیں گے جہاں پر یورپی ممالک کی مثالیں دی جاتی ہیں کہ وہاں پر خواتین جیسے مرضی گھر سے باہر پھریں انہیں کوئی نہیں گھورتا۔ یہ ماڈل موبائل پر ریکارڈنگ آن کر کے شاپنگ مال میں گئیں ٗ پھر ایک بار میں گئیں اس دوران وہاں پر موجود تقریبا ہر آدمی نے انہیں گزر جانے کے بعد پیچھے سے گھور کر دیکھا اور کچھ لوگوں نے تو بہت ہی عجیب ردعمل بھی دئیے۔


ان دنوں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر ایک ٹرینڈ چل رہا ہے جس کے بعد برطانوی ماڈل الیکسز مورگن نے بھی یہ معاشرتی تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ تجربہ کا مقصد یہ تھا لوگ ٗ خاص طور پر مرد حضرات انہیں کیسے گھور کر دیکھتے ہیں  جب وہ ان کے آگے سے گزر جاتی ہیں۔ میامی ٗ فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی ماڈل نے یہ تجربہ کرنے کے بعد جب موبائل فون نکالا اور ویڈیو دیکھی تو انہیں معلوم ہوا کہ انہیں تقریباً ہر مرد سے پیچھے سے گھور کر دیکھا ہے۔ 


کچھ مناظر میں تو یہ بھی دیکھا گیا کہ انہیں گھورنے کیلئے کچھ مردوں نے 180 کے اینگل پر اپنے سر کو موڑا۔ ایک آدمی تو تقریباً زمین پر گر گیا تاکہ وہ الیکسز کو زیادہ غور سے دیکھ سکے۔الیکسز نے اس ویڈیو کو اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر پوسٹ کیا تو یہ فوراً وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں ایڈیٹنگ کے دوران جن مردوں نے زیادہ حیران کن ردعمل دئیے تھے ان کی ویڈیو کو سلو موشن کر دیا گیا اور وہاں پر وائس اوور بھی کر دی گئی۔ 

مزیدخبریں