توہین آمیز خاکوں کے خلاف کویت قطر سمیت سعودی عرب میں فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ

02:41 PM, 26 Oct, 2020

جدہ : فرانس میں حضور اکرم صلی اللہ الیہ والہ وسلم کی توہین پر مبنی خاکوں کی ایک مرتبہ پھر سے تشہیر کرنے پر عرب ممالک سے سخت رد عمل آگیا ہے ۔ 

کویتی دکانداروں نے فرانس کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کردیاہے ۔ دکانداروں نے اپنی دکانوں نے فرانس کی اشیاء ہٹا دی ہیں ۔ کویت کی نجی آرگنائزیشنز نے جمعہ کے روز فرانس کی اشیاء کا بائیکاٹ کرنے کا مراسلہ بھی جاری کردیاہے ۔ اس بڑی تنظیم میں کویت کی ستر سے زائد تنظیمیں شامل ہیں ، 

دکانوں اور سپرسٹورز پر فرانسیسی کمپنی کی تمام مصنوعات بالخصوص بالوں اور چہرے کے تحفظ اور خوب صورتی کے لیے استعمال ہونے والی اشیاء کو شیلفوں سے اتار دیا گیاہے ۔ یونین کے صدر کا کہنا ہے کہ فرانس کی تمام مصنوعات کو تمام صارف اپنے طور پر بھی ہٹارہے ہیں ۔  ہم نے آزادانہ فیصلہ کیاہے ۔ فرانس کو اس سے ایک پیغام دینا ہے کہ وہ ایسے کام کو ہر صورت روکے ۔  ہم اپنے پیغمرصلی اللہ الیہ وسلم کی توہین برداشت نہیں کریں گے ۔

مزیدخبریں