برازیلی سابق فٹبالر رونالڈینو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

02:39 PM, 26 Oct, 2020

برازیلیا :برازیل کے سابق سٹار فٹ بالر رونالڈینو کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 سالہ سابق برازیلین اور سپین کے فٹ بال کلب بارسیلونا کے لیجنڈری کھلاڑی رونالڈینو عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو دی ہے۔

رونالڈینو نے اپنے پیغام میں مداحوں کو بتایا کہ ’اْنہوں نے گزشتہ روز اپنا کوویڈ 19 ٹیسٹ کروایا تھا جو کہ مثبت آگیا ہے تاہم اْن کو کوئی بھی علامات نہیں ہیں اور وہ بالکل ٹھیک ہیں۔یمپئنز لیگ اور ورلڈ کپ جیتنے والے سابق برازیلین فٹ بالر رونالڈینو نے مزید بتایا کہ انہوں نے خود کو ایک نجی ہوٹل میں قرنطینہ کرلیا ہے۔برازیل میں عالمی وباء کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں سابق برازیلین فٹ بالر 40سالہ رونالڈینو اور اْن کے بھائی کو غیر قانونی طور پر پیراگوئے میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا اور اْنہیں 8 اپریل 2020 کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔رونالڈینو اور اْن کے بھائی کو ضمانت پر رہا ہونے کے بعد ہوٹل منتقل کردیا گیا تھا جہاں اْنہیں کیس ختم ہونے تک نظر بند رہنا تھا۔

سابق کھلاڑی اس سے قبل بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں جیل جا چکے ہیں۔اس سے قبل 2015 میں رونالڈینو اور ان کے بھائی گیوبا کے مقام پر غیر قانونی طور پر مچھلیاں پکڑتے ہوئے پائے گئے تھے جس پر عدالت نے دونوں بھائیوں پر 85 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

مزیدخبریں