سی این جی انڈسٹری اور برآمدی شعبے کیلئے گیس مہنگی کردی گئی

gas prices,cng industry,pakistan industry,expensive
کیپشن: Gas has become more expensive for the CNG industry and the export sector

اسلام آباد:سی این جی انڈسٹری اور برآمدی شعبے کیلئے گیس مہنگی کردی گئی ،اوگرا نے گیس  کی اضافی  قیمتوں سے متعلق   نوٹیفکیشن جاری کردیا  ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ کے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کےمطابق سی این جی سیکٹر کیلئے گیس 88 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو،   جنرل انڈسٹریل کیلئے  33 روپے  ،برآمدی شعبوں کیلئے 66 روپے  ،پاور اسٹیشنشز کیلئے گیس 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی  کردی گئی جبکہ گھریلو صارفین کیلئے گیس کی موجودہ قیمت برقرارہے گی ۔


پاور سٹیشنز کیلئے گیس کے کم سے کم چارجز میں 518 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ جبکہ آئی پی پیز کیلئے بھی گیس 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی  کردی گئی ہے۔