بھارتی اداکارہ منشیات خریدتے وقت پکڑی گئیں

indian actress,arrested,buying drugs,sushant singh suicide,bollywood
کیپشن: Indian actress arrested for buying drugs

ممبئی :بالی ووڈ میں منشیات کا دھندہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے اور اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی اور پھر وہاں سے شروع ہونے والی منشیات کی کہانی نے پوری بالی ووڈ کو کافی عرصہ سے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ،جس کی وجہ سے کئی معروف شخصیات نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ریڈار میں ہیں اورکئی سے تفتیش بھی کی جاچکی ہے جن میں دیپکا پڈوکون،سارہ علی خان اور شردھا کپور قابل ذکر ہیں۔


اب ایک اور خبر نے بالی ووڈ میں پھر ہلچل مچادی ہے کیونکہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے صنعتی شہر ممبئی میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی  اداکارہ پریتیکا چوہان کو منشیات خریدتے  وقت دھر لیا ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار سشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس میں منشیات کا پہلو سامنے آنے کے بعد این سی بی نے اداکاروں پر خصوصی نظر رکھنا شروع کردی ہے  جس کی وجہ سے اداکارہ پریتیکا چوہان کو گرفتار کرنا پڑا ہے۔


ڈرامہ سیریل ’دیوئوں کے دیو مہا دیو‘ سے شہرت حاصل کرنے والی پریتیکا چوہان کے بارے میں این سی بی کو منشیات کے استعمال کی اطلاع
ملی تھی۔


 اہلکاروں نے ممبئی کے علاقے ورسووا میں  بالی ووڈ شخصیت کو  کو پکڑنے کیلئے منصوبہ بنایا  اور جیسے ہی وہ ڈرگ خریدنے کیلئے وہاں آئیں تو انہیں  دھر لیا گیا ۔ اداکارہ کے قبضے سے 99 گرام چرس پکڑی گئی ہے۔


پریتیکا چوہان کے ساتھی فضیل کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو 8 نومبر تک کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔


یاد رہے کہ بالی وڈ اداکار و پروڈیوسر اور سلمان خان کے بھائی ارباز خان نے سشانت سنگھ کیس میں ملوث کیے جانے پر ہتک عزت کا مقدمہ کیا  تھا۔


اداکار ارباز خان نے ممبئی کی سول کورٹ میں دائر مقدمے میں وبھور آنند، ساکشی بھنڈاری اور نامعلوم افراد کو نامزد کیا ہے جو سوشل میڈیا پر سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے میں ان کے ملوث ہونے کا الزام عائد کر رہے تھے۔