حکومت اوررہبر کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب

08:25 PM, 26 Oct, 2019

اسلام آباد :اسلام آباد مارچ سے متعلق حکومتی اور رہبر کمیٹی میں اہم مسئلہ پر اتفاق ہو گیا ،اپوزیشن نے حکومت کی طرف سے پشاور موڑ پر جلسہ کرنے کی پیشکش پر رضامندی ظاہر کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق اکرم درانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا پشاور موڑ پر جلسہ کرنے کے حوالے سے رہبر کمیٹی کے تمام اراکین سے مشاورت کی گئی ،جس کے بعد اپوزیشن نے پشاور موڑ پر جلسے کی رضامندی ظاہر کر دی۔

واضح رہے پشاور موڑ پر جلسہ کرنے کی تجویزحکومتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے اپوزیشن کو دی تھی ۔

مزیدخبریں