پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون سکیم میں درخواست دینے والوں کیلئے بڑی خوشخبری  

05:47 PM, 26 Oct, 2019

لاہور :وزیر اعظم یوتھ بزنس لون سکیم کیلئے 70.26ارب روپے کے قرضے فراہم کر دئیے گئے ،جس کے تحت 26,679نوجوان مستفید ہونگے ۔

تفصیلات کے مطابق 30جون 2019تک قرض فراہم کرنے والے سینکڑوں ،اداروں کو پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون سکیم کے تحت قرض کے حصول کیئے ایک لاکھ ایک ہزار 938درخواستیں موصول ہوئیں جن میں 88فیصد درخواستیں مردوں اور 12فیصد خواتین نے جمع کراوئی تھیں ۔

تحریک انصاف کی حکومت نے رواں مالی سال کے آغاز پر یوتھ بزنس لون سکیم کا آغاز کیا تاکہ آسان اقساط پر نوجوانوں کو سافٹ لونز فراہم کیے جا سکیں ،اس سکیم کے تحت ایک لاکھ روپے سے 5لاکھ روپے اور زیادہ سے زیادہ 50لاکھ روپے تک کے قرضے 6تا 8فیصد کی شرح سود پر فراہم کیے جائینگے ۔

مزیدخبریں