نادرا نے حافظ حمد اللہ کی شہریت ختم کر دی

03:47 PM, 26 Oct, 2019

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے جے یو آئی (ف) کے اہم رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کو غیر ملکی شہری قرار دے دیا۔پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق نادرا نے جمعیت علما اسلام (ف) کے سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کی شہریت ختم کرتے ہوئے انہیں غیر ملکی شہری قرار دیا ہے۔

نادرا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حافظ حمد اللہ صبور پاکستانی شہری نہیں ہیں اور نادرا نے حافظ حمد اللہ کا قومی شناختی کارڈ بھی منسوخ کر کے ضبط کر لیا۔

نادرا کی طرف سے آگاہی پر پیمرا نے بھی ٹی وی چینلز پر حافظ حمداللہ کی کوریج کرنے پر پابندی عائد کر دی۔پیمرا کے نوٹس میں ٹی وی چیلنجز کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حافظ حمد اللہ کو پروگرام اور ٹاک شوز میں نہ بلائیں۔

مزیدخبریں