'وزیراعظم نے کہا نواز شریف جہاں جانا چاہیں یا علاج کرانا چاہیں کروا سکتے ہیں'

03:39 PM, 26 Oct, 2019

ننکانہ صاحب:: وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف جہاں سے علاج کرانا چاہیں کرا سکتے ہیں۔ سابق وزیراعظم کو بیماری کی وجہ سے ضمانت ملی، کوئی پکڑ دھکڑ نہیں ہو رہی، پرتشدد مظاہرے ہوئے تو بدقسمتی ہوگی۔

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مولانا کو آزادی مارچ مقبوضہ کشمیر میں کرنا چاہیے اور پاکستان میں آزادی مارچ کر کے کس سے آزادی لینی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پکڑ دھکڑ کی خبریں غلط ہیں کسی کو نہیں پکڑا جا رہا اور اگر پرتشدد مظاہرے ہوئے تو ہماری بدقسمتی ہو گی۔

اعجاز شاہ کا کہنا تھا نواز شریف کو بیماری کی وجہ سے ضمانت ملی اور وزیراعظم نے کہا ہے کہ جہاں جانا چاہیں یا علاج کرانا چاہیں کروا سکتے ہیں اور تحریک انصاف کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرتی۔

مزیدخبریں