وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت معاشی ٹیم کااجلاس آج ہوگا،وزیر اعظم کو ا یف اے ٹی ایف کے معاملے پربریفنگ دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت معاشی ٹیم کااجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا ،وزیراعظم کوایف اے ٹی ایف کے معاملے پربریفنگ دی جائے گی، ایف اے ٹی ایف اجلاس میں ہونے والی پیشرفت پرآگاہ کیاجائےگا،اجلاس میں ایف اےٹی ایف شرائط پر عمل درآمدکیلئے حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔