کیریئر کے ابتداءمیں سمجھتا تھا میں بدصورت ہوں، اِس لئے اداکاری نہیں کرسکتا، شاہ رخ خان

11:46 AM, 26 Oct, 2019

نئی دہلی :بھارتی اداکار و پروڈیوسر شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ کیریئر کے ابتداءمیں سمجھتا تھا کہ میں بدصورت نظر آتا ہوں اس لئے اداکاری نہیں کر سکتا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنے فلمی کیریئر کے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے اپنی دوسری فلم ’راجو بن گیا جینٹلمین‘ میں سکرین پر خود کودیکھا تو اس وقت احساس ہوا تھا کہ وہ بدصورت ہیں، ان کے بال بہت خراب ہیں، ان کو اداکاری نہیں کرنی چاہئے، وہ نانا پاٹیکر، امریتا سنگھ اور جوہی چاولہ جیسے بڑے فن کاروں کے ساتھ کام نہیں کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’میری ساتھی اداکارہ جوہی چاولہ نے مجھے حوصلہ دیا اور سمجھایا کہ تم اداکاری نہیں چھوڑو، انہوں نے میرے اس بڑے فیصلے میں اہم کردار ادا کیا تھا‘۔انہوں نے کہا کہ ’اگر میں اس وقت اداکاری چھوڑ دیتا تو آج میں بالی ووڈ کا بادشاہ نہیں ہوتا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میرا تعلق ایک مِڈل کلاس فیملی سے تھا اور میں ایک یتیم لڑکا تھا، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ایک دن فلم سٹار بن جاؤں گا اور دنیا بھر سے مجھے اتنا پیار ملے گا، میرے لئے اب بھی یقین کرنا مشکل ہے کہ میں ایک سٹار ہوں اور کبھی کبھی مجھے ایک سٹار کی طرح برتاؤ بھی کرنا پڑتا ہے جو بالکل بھی دلچسپ نہیں ہے لیکن مجھے اپنے کام سے بہت پیار ہے۔

مزیدخبریں